گلبرگ ٹاؤن نے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کردیا

گلبرگ ٹاؤن نے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کردیا

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کا ملازمین کے لیے ایک اور احسن اقدام — گلبرگ ٹاؤن نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے OZT میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود بھی اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 تا  12 فیصد اضافہ کر کے یکم اگست کو ادا کر دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ‘ ”ملازمین ہمارے نظام کا بنیادی ستون ہیں، ان کی خوشحالی اور بروقت تنخواہیں ہماری اولین ترجیح ہے۔ محکمہ فنانس سندھ کی جانب سے اگرچہ نئی OZT ایلوکیشن جاری نہیں کی گئی، تاہم ہم نے اپنی محدود وسائل میں رہتے ہوئے ملازمین کو وہ ادائیگی ممکن بنائی جس کے وہ مستحق تھے۔” ‘یہ اقدام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

اس میں تمام شعبوں کی مشترکہ کاوش شامل ہے، خصوصاً میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، بجٹ آفیسر وسیم احمد اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے تمام افراد کی انتھک محنت قابل تحسین ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاتا رہے گاملازمین میں خوشی کے لہر دوڑ گئی۔ ملازمین چیئرمین نصرت اللہ اور ان کی پوری ٹیم کا برواقت تنخواہ کی ادائیگی پر شکریہ ادا کیا۔گلبرگ ٹاؤن کی اس بروقت اقدام کو ملازمین اور شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں