گڈاپ ٹاؤن کا ہنگامی اجلاس،جشن آزادی منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

گڈاپ ٹاؤن کا ہنگامی اجلاس،جشن آزادی منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے تمام ٹاؤنز کے چیئر مینز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یکم اگست سے 14 اگست تک  ’مارکہ حق‘ اور یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آزادی کی تقریبات نہ صرف قومی جذبے کو اُجاگر کریں بلکہ عوامی شمولیت کے ساتھ ثقافتی رنگ بھی شامل ہوں، ہر ٹاؤن میں قومی پرچم، چراغاں، تقاریری مقابلے، بچوں کے پروگرامز اور دیگر تقریبات کا انعقاد بھرپور طریقے سے کیا جائے,اسی سلسلے میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن میں اعلیٰ افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں یکم اگست سے 14اگست تک کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں تمام یوسیز، تعلیمی اداروں اور مقامی کمیونٹیز کے تعاون سے جشنِ آزادی کے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیں گئے، جن میں پرچم کشائی ریلیاں، محفل مشاعرہ،ملاکھڑا،میوزیکل شو اور دیگر تقریبات شامل ہیں, یومِ آزادی ہماری قومی شناخت اور ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے گڈاپ کے عوام خصوصاً نوجوانوں اور بچوں کو اس دن کی اہمیت سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہاکہ یکم اگست سے 14 اگست تک گڈاپ ٹاؤن میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا، جن میں ریلیاں، ثقافتی شو، ملی نغموں کے مقابلے، اسکولوں میں پروگرام اور عوامی اجتماعات شامل ہوں گے، گڈاپ ٹاؤن کے تمام دفاتر، ڈسپنسریز، یوسی دفاتر اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم  لہرایا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ صفائی، روشنی اور دیگر شہری سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر مزید بہتر بنایا جا ئے گا،تاکہ جشن آزادی کے موقع پر عوام کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر کونسل ممبر حاجی عیسیٰ بلوچ،ممبر امین دین جوکھیو،افسر مالیات افتخار حسین دایو،ڈائریکٹر (HRM)ھمایوں عمران خان،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر)  فرمان علی لاشاری، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں