چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا

اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی،اراکین کونسل اور خواتین کونسلرز  نے شرکت کی (عام) اجلاس مورخہ 30 جولائی  2025 بمقام  ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک،مطالعہ حدیث پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے  اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادو کی تفصیل یہ ہے مختلف النوع کمیٹیوں کی تشکیل و ردو بدل،حکومت سندھ سے O.Z.T فنڈ میں اضافے کا مطالبہ،بلوچستان میں بس میں فائرنگ سے ہلاک و زخمی ہونے والوں کے لیے رنج کا اظہار،لیاری میں عمارت گرنے سے  ہلاکتوں پر غم کا اظہار، کراچی سے کینجر جھیل جانے والی بس کے حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دکھ کا اظہار،بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ن9 مسافروں کو شہید کرنے پر مذمت اور غم کا اظہار،دریا سوات پر سیاحوں کی ہلاکت پر رنج کا اظہار، اجلاس میں پیش کی گئی تمام قراردادیں متفقہ طور  سے منظور کرلی گئیں۔آخر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے تمام اراکین کونسل کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص بہادر یار جنگ اسکول کی معیاری تعمیر ات اور شاندار افتتاح پر کونسل اراکین اور تمام محکمہ جاتی افسران و عملے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور عوام کو بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ رکھنے پر عزم کا اظہار کیا۔اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے  کے لیے خصوصی دعا  پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں