کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی
عوامی شکایات اور میئر کراچی کے نوٹس پر کلفٹن میں اہم ایکشن
ڈپٹی ڈائریکٹر سٹی وارڈنز صائم عمران کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، پارکنگ کی پرچیاں اور رقم برآمد کی گئیں۔
گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا اور بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
میئر کراچی کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش “فری پارکنگ کے اعلان پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے”
میئر کراچی نے غیر قانونی وصولیوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت بھی کردی۔