محکمہ ثقافت و سیاحت نے انٹری فیس ختم کردی،کتب پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

کراچی: محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے جشن آزادی، معرکہ حق تیاریاں جاری ہیں۔

وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر محکمہ ثقافت و سیاحت کی طرف سے جشن آزادی، معرکہ حق کے حوالے سے اہم اقدامات

محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے یکم سے ۱۴ اگست تک تمام ثقافتی، تاریخی، سیاحتی سائیٹس پر ہر قسم کی فیس ختم کردی

میوزیم، گیلریز، قلعوں، تاریخی قبرستانوں، سیاحتی مقامات پر انٹری میوزیم، پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے۔

محکمہ ثقافت کی جانب سے حیدرآباد، سکھر، کراچی میں گرینڈ میوزیکل ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں قائم مقام سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ و نوادرات عبدالفتح شیخ، ایم ڈی سیاحت فیاض شاہ اور دیگر افسران کی بھی شرکت۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے ۱۴ اگست تک قائد اعظم ہاؤس میوزیم، موہن جو دڑو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میوزیم لاڑکانہ حیدرآباد میوزیم، سیہون میوزیم، بھنبھور، کوٹڈجی،عمرکوٹ، نوکوٹ، لاڑ میوزیم بدین سمیت مسکین جہان خان کھوسو، بھالوا، بھٹ شاہ کلچر پر انٹری فیس بالکل مفت ہوگی۔

تمام آثار قدیمہ کی سائیٹس بشمول موہن جو دڑو، بھنبھور، کوٹڈجی، ستین جو آستان، عمرکوٹ نوکوٹ قلعہ پر عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔

محکمہ ثقافت کی جانب سے شایع کی گئی تمام کتب پر۵۰ فیصد رعایت ہوگی۔تمام سیاحتی مقامات پر یکم سے ۱۴ اگست عوام کو مفت رسائی دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرکائیو گیلری کراچی میں ۱۲ روزہ نمائش میں عوام مفت میں شرکت کر سکتے ہیں

سمبارا آرٹ گیلری کراچی، ظفر کاظمی آرٹ گیلری حیدرآباد، مہران آرٹس کاؤنسل گیلری حیدرآباد میں بغیر فیس کے عوام دورہ کرسکتے ہیں

سید ذوالفقار علی شاہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا کہنا ہے کہ جشن آزادی معرکہ حق کے حوالے سے محکمہ ثقافت کی جانب سے کراچی حیدرآباد سکھر میں گرینڈ میوزیکل ایونٹس منعقد کیے جائیں گے،محکمہ ثقافت ۱۳ اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل ایونٹ اور آتش بازی کا پروگرام منعقد کرے گا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میوزیکل ایونٹ میں ملک کی نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،تمام سیاحتی ثقافتی و قدیمی مقامات پر قومی پرچم اور لائٹیں لگائی جائیں گی۔اس دفعہ آزادی کا جشن معرکہ حق کیساتھ پوری قوم جوش و خروش سے منائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں