گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے تعلیمی میدان میں انقلاب

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں کراچی کا پہلا ماڈل گورنمنٹ اسکول کل اپنے سفر کا آغاز کرے گا

اسکول کا افتتاح  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کریں گے

گلبرگ ٹاؤن کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور ہونے جا رہا ہے۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 11 میں واقع گورنمنٹ بہادر یار جنگ اسکول کو ماڈل گورنمنٹ اسکول کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

برسوں سے تباہ حالی کا شکار اس اسکول کو اب خطیر رقم سے مکمل بحال کر کے جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔

اسکول کا باقاعدہ افتتاح کل، 29 جولائی کو صبح 10:30 بجے کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن صاحب ہوں گے۔ ان کی جانب سے طلبہ کے لیے ایجوکیشن کارڈ سمیت اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔

اس اہم تعلیمی منصوبے کا سہرا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن، جناب نصرت اللہ کے سر جاتا ہے، جنہوں نے گلبرگ ٹاؤن میں تعلیم، صحت اور ماحولیات کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔

یہ ماڈل اسکول جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جن میں شامل ہیں:

 

> معیاری اور مفت تعلیم

> تربیت یافتہ اور باصلاحیت اساتذہ

> کشادہ کھیل کا میدان

> بچوں کے لیے محفوظ اور تفریحی جھولے

> ایک نئی، دلکش اور محفوظ عمارت

یہ منصوبہ علاقے کے ہزاروں بچوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی امید اور تعلیمی ترقی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔

علاقہ مکین، والدین، اساتذہ اور معزز شہری اس تاریخی اسکول کی بحالی پر بے حد خوش اور پُرامید ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں