گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے فیڈرل بی ایریا میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز
کراچی: گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے فیڈرل بی ایریا میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ٹی گراؤنڈ، دستگیر بلاک 15 میں منعقد ہوئی، جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز،وائس چیئرمین محمد الیاس،میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ،سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے
اپنے خطاب میں منعم ظفر خان نے کہا "کراچی کو سرسبز و شاداب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت میں ہم شہر بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم رکھتے ہیں، اور جماعت اسلامی کی 85 یونین کونسلز کو گرین زون میں تبدیل کیا جائے گا۔”انہوں نے گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے شجر کاری اور رین واٹر ہارویسٹنگ جیسے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا:
"ان منصوبوں سے نہ صرف زیرِ زمین پانی کی سطح بلند ہوگی بلکہ شہر کو دیرپا ماحولیاتی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔”
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی قیادت میں شجر کاری مہم کا آغاز ٹی گراؤنڈ پارک سے کیا گیا۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ، نوجوانوں، خواتین، بزرگ شہریوں اور مقامی تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر پودے لگانے اور ان کی نگہداشت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے
گلبرگ ٹاؤن کے حالیہ ماحولیاتی اقدامات درج ذیل ہیں:
✅ 20,000 پودے لگانے کا ہدف مقرر
✅ 25 پارکس کی بحالی مکمل
✅ 6 اوپن ایئر جمز کی تنصیب
✅ ٹی گراؤنڈ پارک کی بحالی جاری
✅ روڈ سائیڈ جنگلات اور رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے ڈائریکٹر پارکس گلبرگ ٹاؤن، ندیم حنیف نے کہا "شجر کاری صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک طرزِ فکر ہے، اور گلبرگ ٹاؤن اسے ایک مشن کے طور پر لے کر چل رہا ہے۔”وائس چیئرمین گلبرگ ٹاؤن محمد الیاس ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف یو سی چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
تقریب میں بچوں نے پودے لگا کر ماحول دوستی کا پیغام دیا، بزرگ شہریوں نے دعائیں کیں، اور مقامی تاجروں نے مہم میں بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔
یہ مہم علاقے میں ماحولیاتی بہتری، صاف فضا، اور شہری شعور بیدار کرنے کی جانب ایک مؤثر قدم ثابت ہو رہی ہے۔