کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا تھا: محمد یوسف

برساتی نالوں پر قائم خستہ حال گزر گاہوں سے کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا تھا: محمد یوسف

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں نالوں پر قائم خستہ حال گزر گاہوں (پُلیہ) کو از سر نو تعمیر کیا جارہا ہے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا سیکٹر 5-G   اور سیکٹر 11-G  سے متصل برساتی نالے پر پُلیہ کی تعمیر کے کام کا معائنہ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر بی اینڈ آر اشتیاق حُسین،انجینئر ساجد صدیقی،انجینئر صفدر حُسین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے پُلیہ کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ تعمیری کام میں استعمال ہونے والے مٹریل کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ان پُلیہ کی تعمیر سے عوام عرصہ دراز تک مستفید ہوسکیں۔انہوں کہا کہ 7000   روڈ سے متصل برساتی نالے پرنیو کراچی کے دو مقام پر قائم پُلیاؤں کی حالت کافی خستہ تھی جس کی وجہ سے کوئی بھی نا خوشگوار واقع رونما ہوسکتا تھا۔ہم نے نیو کراچی ٹاؤن کی ترقی اور عوامی شکایات و پریشانی کو دیکھتے ہوئے ان پُلیاؤں (گزر گاہوں)  کی فوری تعمیر کے احکامات متعلقہ محکمے کو دیئے آج الحمد اللہ برساتی نالے پر پُلیاؤں (گزر گاہوں)کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ چند روز میں یہ عوام کے لئے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانیوں کو حل کرنا منتخب نمائندوں کا کام ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کرکے بھروسہ کیا مگرسابقہ بلدیاتی نمائندوں نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی،جماعت اسلامی کے نمائندوں کو جب سے اختیار ملے ہیں صرف عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لئے کوششیں کررہے ہیں،ہماری کاوشوں سے عوام کے بنیادی بلدیاتی مسائل مرحلہ وار حل ہورہے ہیں اور انشاء اللہ جلد نیو کراچی ٹاؤن کو مسائل سے پاک کرکے مثالی ٹاؤن بنائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں