چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے سندھ حکومت سے واٹر بورڈ کو ٹاؤن کے ماتحت کرنے کا مطالبہ کردیا

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے سندھ حکومت سے واٹر بورڈ کو ٹاؤن کے ماتحت کرنے کا مطالبہ کردیا
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ریلوے کالونی، یاسین آباد میں نئی پانی کی لائن بچھانے کے منصوبے کا معائنہ کیا۔ یہ کام واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ذمہ داری ہے، جو میئر کراچی کے زیر انتظام ادارہ ہے، مگر اس کی غیر فعالیت کے باعث گلبرگ ٹاؤن خود اس اہم ذمہ داری کو نبھا رہا ہے۔

چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ شہری پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، مگر واٹر بورڈ کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا جا رہا۔ عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہمیں خود میدان میں آنا پڑا ہے۔”انہوں نے بتایا کہ گلبرگ ٹاؤن میں اس وقت 5000 رننگ فٹ سے زائد نئی پانی کی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، تاکہ علاقے میں پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ عزیزآباد بلاک 2، یاسین آباد، دستگیر اور دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے فراہمی? آب کے منصوبے مکمل یا جاری ہیں۔

نصرت اللہ نے کہا کہ ہم اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں کیونکہ شہریوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور واٹر بورڈ کی غفلت کی وجہ سے عوام براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔”انہوں نے حکومت سندھ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو بلدیاتی ٹاؤن انتظامیہ کے ماتحت کر دیا جائے تاکہ منصوبہ بندی، عملدرآمد اور جوابدہی ایک ہی نظام کے تحت ممکن ہو سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں