گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی انجینئرز، افسران اور اراکینِ کونسل سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں انجینئرز، افسران اور اراکینِ کونسل سے ملاقات کی، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، تمام جاری ترقیاتی اسکیموں کی میں خود نگرانی کررہا ہوں، تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوامی سہولتوں پر خرچ ہونا چاہیے،اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی اور دیانتداری سے نبھائیں

انجینئر ز مرتضیٰ درس، عرفان جویو،ارشد بلوچ نے ترقیاتی منصوبوں کی موجود ہ  پیشرفت، درپیش مسائل پر بریفنگ دی،انجینئر ز کا کہنا تھا کہ چیئرمین کی رہنمائی اور تعاون سے ترقیاتی کام تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، اور گڈاپ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر کونسل ممبران محمد رفیق جوکھیو،دانش برفت نے کہا کہ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی قیادت میں گڈاپ ٹاؤن ایک مثبت تبدیلی کی طرف گامزن ہے، ترقیاتی منصوبوں میں جس انداز سے شفافیت، برق رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے،دونوں اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ یونین کونسلز کی سطح پر ترقیاتی کاموں کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے، تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے ہر شہری کو بنیادی سہولتیں میسر آ سکیں

انہوں نے چیئرمین اور افسران کے تعاون پر شکریہ ادا کیا

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈائر یکٹر واٹر ریسورس مینجمنٹ جمیل میمن، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں