حکومت سندھ نے آئی ای ای ای پی فیئر 2025 کے لئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ قومی معیشت کی ترقی کے لئے مثبت اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے، آئی ای ای ای پی فیئر 2025 پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے اقدامات اور پلیٹ فارمز کی مکمل حمایت کرتی ہے جو قومی معیشت کی ترقی اور استحکام میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ملک کی سب سے سستی بجلی نوری آباد ونڈ پاور پراجیکٹ سے پیدا کی جارہی ہے، جو ملکی معیشت کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے، حکومت سندھ صنعتوں اور کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔