میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ناتھا خان فلائی اوور کی مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ناتھا خان فلائی اوور پر ٹریفک جام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت دی ہے کہ جاری کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت خواہ ہے۔