وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں دو نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں دو نئے منصوبوں کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ جدید سہولیات سے آراستہ عمارت 9 کروڑ 64 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے طلباء کے لیے انٹرنیشنل بوائز اینڈ گرلز ہاسٹلز کا افتتاح کر دیا
ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل بوائز ہاسٹل میں 112 طلبہ کی گنجائش ہے،سندھ حکومت کی معاونت سے 6 کروڑ 71 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت خواتین کی تعلیم کے لیے اہم قدم کر رہی ہے،این ای ڈی یونیورسٹی میں 52 طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل بھی تعمیر کی گئی ہے،9 کروڑ 85 لاکھ روپے کی لاگت سے خواتین کی رہائش کے لئے ہاسٹل تعمیر کی گئی ہے۔تعلیم میں شمولیت اور مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی طاقت سے ترقی ممکن ہے،سندھ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ندھ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 42 ارب روپے کی سالانہ گرانٹ مختص کی گئی۔یہ فنڈ تمام صوبوں میں سب سے زیادہ ہے۔جامعات کو تحقیقی منصوبوں، کانفرنسز، لیبز اور انفراسٹرکچر کے لیے بھی فنڈز مل رہے ہیں۔سندھ حکومت کے پیپلز آئی ٹی پروگرام ایک انقلابی قدم ہے۔پیپلز آئی ٹی پروگرام ون میں 13565 طلباء کو تربیت دی گئی۔پیپلز آئی ٹی پروگرام میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔