کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے نئے مقرر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ثقافت حبیب اللہ میمن کی ملاقات۔
نیو سندھ سیکریٹریٹ دفتر میں ہونے والی ملاقات میں ڈی جی ثقافت حبیب اللہ میمن کی جانب سے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو بریفنگ۔
ثقافتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات بہتر کیے جائیں۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کی ڈی جی ثقافت کو ہدایت
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی رح کے عرس پر محکمے کی جانب سے انتظامات کو بہتر اور یقینی بنایا جائے۔