وزیراعلیٰ سندھ کا ایشیا کپ کے لیے 100 ملین روپے گرانٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے دو بارہ ایشین چیمپئن پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی

سید مراد علی شاہ نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی صدر رخسانہ راجپوت اور ٹیم کپتان محمد ذیشان سے ملاقات

ملاقات میں وزیر تعلیم سردار شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیر کھیل محمد بخش مہر، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طلحہ فاروقی بھی شریک تھے

وزیراعلیٰ سندھ کو ویل چیئر کرکٹ سیریز (پاکستان بمقابلہ افغانستان) سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویل چیئر کرکٹ سیریز افغانستان کے ساتھ ستمبر میں کراچی میں منعقد کی جائے گی۔اکتوبر میں ویل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا، میچز کراچی و حیدرآباد میں شیڈول ہیں۔ایشیا کپ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بنگلادیش، یو اے ای اور ممکنہ طور پر بھارت شریک ہوں گے

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر کھیل محمد بخش مہر کو نیاز اسٹیڈیم کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے ایشیا کپ کے لیے 100 ملین روپے گرانٹ اور پاکستان ویل چیئر کرکٹ کونسل کو سالانہ 15 ملین گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ویل چیئر کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کوسٹر فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلی ٰسندھ سید  مراد علی شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ شایانِ شان انداز میں منعقد کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کپتان ذیشان کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ دیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں