کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام جلد کراچی میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، کے فور منصوبے پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔
سخی حسن کے علاقے میں جدید آئی ٹی سینٹر اور پارک کے افتتاح کے دوران میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کے دوستوں سے کہتاہوں کے کراچی کے لئے آپ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھائیں،میں تمام جماعتوں سے کہتاہوں کہ ہم سب کو ملکر کام کرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیا عظمیٰ کراچی اس سال 28 ارب روپے خرچ کرنے جارہی ہے جس میں انفراسٹریکچر بھی شامل ہے، جو پیسا چوری جوجاتا تھا وہ ہم نے بچانہ شروع کردیا ہے۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نے کہا کہ بلاتفریک خدمت بلاتعطل کے جاری و ساری رہے گی۔ جو رقم ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ کے لئے ملے ہیں وہ روڈوں کی مرمت کے لئے استعمال ہونے چاہیے۔