چیئرمین سید محمد مظفر نے ناظم آبا د ٹاؤن میں فوری رین ایمرجنسی نافذ کر نے کی ہدایت
کراچی: چیئرمین ناظم آباد د ٹاؤن سید محمد مظفر نے ناظم آبادٹاون میں فوری رین ایمرجنسی نافذ کر نے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ بلدیاتی اداروں کا کا م ہی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اور ہم عوام کو بلا تفریق بلدیاتی سہولتیں فراہم کریں گے۔
ناظم آباد ٹاون میں رین ایمرجنسی نافذ کر نے کے بعد سینی ٹیشن،محکمہ باغات، ریسکیو، اور محکمہ بی اینڈ آر کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انھیں فوری اپنے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی۔
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا ہمارا مین پوائنٹ عیدگاہ گراؤنڈ کے پاس ہے جہاں پر سائٹ ایریا اور نارتھ نا ظم آباد کا پانی آتا ہے اور بہت زیادہ پانی ہوتا ہے یہاں پر ہم نے اس دفعہ الحمدللہ رین واٹر ہاروسٹنگ کا سسٹم بنا لیا ہے،جو مین روڈ کا پانی ہے وہ عیدگاہ میں لے جا رہے ہیں اور پھر وہاں پر کنواں بنا کے کنوں میں جمع کر رہے ہیں تاکہ اس کہ دیگر جگہوں پر استعمال کیا جاسکے۔ محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ ایسے پوائنٹ پر تعینات رہے گا جہاں پانی کی نکاسی کی فوری ضرورت ہوگی، محکمہ باغات کا عملہ درختوں کی چھٹائی کے ساتھ ساتھ بارش کے دوران گرنے والے درختوں کو ہٹانے کے کام فوری طور پر کریگا
محکمہ ریسکیو کا عملہ امدادی کاموں کے ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھے گا اس کے ساتھ ساتھ افسران کو بھی ہدایات جاری کی کہ رین ایمرجنسی کے تحت سینی ٹیشن، پارکس،ریسکیواور بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر افسران و عملہ اپنی خدمات انجام دیں تاکہ بارشوں کے دوران عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد ٹاؤن کے ملازمین مختلف شفٹوں میں 24 گھنٹے خدمات انجام دیں گے۔
میونسپل کمشنر اطہرسعید خان نے کہا عوام کو دوران برسات مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی، سیوریج اور گڑلائنز کو، رننگ کنڈیشن میں رکھنے کی ہدایت کے ساتھ ایسی جگہوں پر خاص توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی کہ جہاں پانی کا اجتماع ہوتا ہے اور عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔
وائس چیئرمین محمدنعمان صدیقی نے کہا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر ناظم آباد ٹاون کی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے متحرک رہے گی۔ ناظم آباد ٹاون کے مختلف مقامات سے گزرنے والے برساتی نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر کر نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ناظم آباد ٹاون کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے عوام کو د وران برسات مکمل ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
