چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی عوام کے لئے ٹریفک لائسنس کے اجرا کی سہولت

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے گلبرگ کے عوام اور ٹاؤن کے ملازمین کے لیے ایک اور احسن قدم اٹھاتے ہوئے ٹریفک پولیس کے تعاون سے ٹاؤن آفس میں ٹریفک لائسنس کے اجرا کی سہولت فراہم کر دی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات مہیا کرنا اور سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے بچانا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اظہر صاحب اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے عوامی فلاح کے لیے اس سہولت کو ممکن بنایا۔ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا مشن ہی عوامی خدمت ہے، اور ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہٓ ٹریفک پولیس کی جانب سے موبائل سہولت فراہم کی گئی جس کے تحت شہری موقع پر ہی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سہولت سے درجنوں افراد نے استفادہ کیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا تاکہ گلبرگ کے باسیوں کو بروقت اور باعزت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں