سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کی نئی مینیجنگ کمیٹی نے حلف اٹھالیا

سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (SOAA) کی جانب سے مینیجنگ کمیٹی (2025–2027) کی حلف برداری کی شاندار تقریب کا انعقاد

کراچی: سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (SOAA) نے اپنی نئی منتخب شدہ مینیجنگ کمیٹی (2025–2027) کی حلف برداری کی ایک باوقار تقریب میرین بینکوئٹ، مرینہ کلب کراچی میں منعقد کی۔

مہمانِ خصوصی، معزز وزیر بلدیات جناب سعید غنی صاحب نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور شہری ترقی میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایک منصفانہ اور ترقی پسند ضابطہ کاری ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا۔

نئی کمیٹی کے اراکین نے دیانتداری، پیشہ ورانہ معیار اور عوامی و نجی شعبے کے باہمی تعاون کے فروغ کے عہد کے ساتھ حلف اٹھایا۔

تقریب میں حکومت، کاروباری طبقے اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں رکن سندھ اسمبلی و حکومتی ترجمان محترمہ سمیٹہ افضال سید، راجہ خلیق الزماں انصاری، ترجمان وفاقی وزیر اطلاعات صوبہ سندھ۔ سندھ پولیس، DIG ٹریفک PDMA، ABAD، KCCI اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (TMCs) کے چیئرمین اور افسران نے شامل تھے۔

SOAAکے نو منتخب صدر عامر صدیقی نے ایسوسی ایشن کی آئندہ ترجیحات اور اسٹریٹجک اہداف بیان کیے۔ انہوں نے جدت، پالیسی کی وکالت اور شہری اداروں سے مؤثر روابط کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شرکت اور مسلسل حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیہ سے ہوا، جس نے صنعت سے وابستہ افراد اور سرکاری نمائندوں کو باہمی تبادلہ خیال اور نیٹ ورکنگ کا بہترین موقع فراہم کیا۔

SOAA کے بارے میں سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (SOAA) صوبہ سندھ میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم ہے، جو پیشہ ور افراد کو یکجا کرتی ہے، اخلاقی اصولوں کو فروغ دیتی ہے، اور حکومت کے ساتھ مل کر انڈسٹری کی ترقی اور شہری بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں