پولیس افسران کی ترقی کی تقریب:وزیرعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو رینک پہنائے
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق بی پی ایس 20 اور 21 میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے گئے، سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو رینک پہنائے۔
تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، انسپیکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر افسران شرکت
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں ذوالفقار لاڑک، شرجیل کھرل، آزاد خان اور اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی کے رینک دیے گئے
ڈی آئی جیز میں جنید شیخ، عمران شوکت، عباس رضوی، شیراز نظیر، شوکت کھیتران اور شاد ابن مسیح گریڈ 20 میں ترقی پا گئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ صرف ترقی نہیں بلکہ ذمہ داریوں میں اضافہ ہے، ترقی کے بعد دیانت و محنت سے کام کی امید ہے،سندھ میں امن کی صورتحال بہترہے، آپ اسے مثالی بنائیں۔ 20 سے 22 سالہ سروس کے بعد یہ مقام حاصل ہوتا ہے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ترقی پانے والے افسران اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد
وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے بھی ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی