محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کی کارروائی،منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

صوبائی وزیرایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پرمحکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی دو مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی چرس، ہیروئن اور آئس برآمد کرلی۔

منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی لینڈ کروزر بھی ضبط کرلی گئی

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل کی ٹیم نے اے ای ٹی او قمرالدین سیال کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، لینڈ کروزر گاڑی نمبر BE-2235 سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 کلو  چرس برآمد ہوئی جبکہ کاروائی میں دو مفرور ملزمان فضل حق اور قربان علی کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری کاروائی کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں کی گئی

نارکوٹکس آفیسر ضلع وسطی توصیف جونیجو نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے 750گرام آئس اور ہیروئن برآمد کی

مزید تفتیش کے بعد ملزمہ کی نشاندہی پر رہائشی فلیٹ پر چھاپے کے دوران مزید 10 کلو ہیروئن اور 4 کلو آئس (میتھامفیٹامائن) برآمد کی گئی۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے فلیٹ سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے دونوں چھاپہ مار ٹیموں کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ صوبے سے منشیات کا خاتمہ اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا اولین ترجیح ہے۔

منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی، صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت

مکیش کمار چاولہ کی محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی سندھ بھر کی تمام چیک پوسٹوں پر مزید کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی۔

ڈائریکٹرن جنرل نارکوٹکس کنٹرول سندھ اورنگزیب پنھور نےدونوں ٹیموں کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں