چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کی یو سی ون کے وفد سے اہم ملاقات، پانی کے بحران پر تفصیلی گفتگو

کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے یو سی ون کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چیئرمین سید محمد مظفرنے علاقے میں جاری پانی کے شدید بحران پر کھل کر بات کی اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ان کے سامنے بھی تمام مسائل رکھے۔

چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد میں پانی کا بحران پورے کراچی سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ناظم آباد کا جغرافیہ اس نوعیت کا ہے کہ علاقے کے ایک طرف انڈسٹریل ایریا موجود ہے جہاں ایک بڑا سب سائل واٹر نیٹ ورک ہے، جس سے ناظم آباد کا پانی گزر کر سائیٹ ایریا پہنچتا ہے۔

سید محمد مظفر نے کہا کہ اس صنعتی پانی کے ٹی ڈی ایس کو کم کرنے کے لیے واٹر بورڈ کی لائنوں کا پانی اس میں شامل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ناظم آباد کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد بار واٹر کارپوریشن کو تجاویز اور درخواستیں دی گئی ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ جب خود بلدیہ کچھ کرنا چاہتی ہے تو مختلف رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکا جاتا ہے۔ اس کے باوجود ہم ہمت نہیں ہارے، علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہیں۔

چیئرمین سید محمد مظفر نے مزید کہا کہ ہماری متعدد سڑکوں پر پیور بلاک لگا دیے گئے ہیں، یو سی ون میں دو بڑی پیور سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ پارکوں کی بحالی کے کئی منصوبے آخری مراحل میں ہیں۔ پیور بلاکس کا کام ناظم آباد نمبر ایک، ناظم آباد نمبر دو،پاپوش سمیت مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم علاقے کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے وارٹر کارپوریشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس بحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں