گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال متعلق اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ نے حالیہ مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گڈاپ ٹاؤن آفس میں اراکینِ کونسل اور محکمہ جاتی افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا

اجلاس میں سیوریج، نکاسی آب، صفائی ستھرائی، سڑکوں اور متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں جلد از جلد نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو،گڈاپ کے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے،افسران فیلڈ میں نکلیں اور خود نگرانی کریں تاکہ مسائل فوری  طور پرحل ہوں

سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی(اے ای ای) وسیم آرائیں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیمیں بارش کے فوراً بعد فیلڈ میں متحرک ہو گئیں تھیں، بیشتر علاقوں میں نکاسی آب مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ باقی علاقوں میں کام تیزی سے جاری ہے، تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے

اس موقع پر ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے صفائی کے حوالے سے بتایا کہ بارش کے بعد تمام یوسیز میں صفائی کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے، کچرے کی فوری منتقلی، برساتی پانی کی نکاسی اور جراثیم کش اسپرے کو ترجیح دی جا رہی ہے، عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں فیلڈ میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، ممبر حاجی عیسیٰ،ممبر عبدالستار جوکھیو،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجو د تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں