کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون غلام فرید نے کورنگی ٹاون کے مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا اور افسران وملازمین کی حاضری چیک کی غیر حاضر افسران و ملازمین پر میونسپل کمشنر کورنگی ٹاؤن غلام فرید کا اظہار برہمی کیا
میونسپل کمشنر کورنگی غلام فرید نے کہا کہ افسران و ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں غیر حاضر ملازم کسی صور ت برداشت نہیں کئے جاۓ گے۔کسی بھی قسم کی غفلت اور کو تاہی کو بر داشت نہیں کیا جائیگا غیر حاضر اور دیر سے آنے والے افسران و ملازمین کے ساتھ کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی اور غیر حاضر ملازمین کے ساتھ قانونی کارروائ عمل میں لائ جائیگی ملازمین اپنی روش کو درست کریں اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں اور کسی صورت بھی عوامی معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔