ننگر پارکر: کراچی تعلق تکھنے والے لاپتہ سیاح کی لاش مل گئی

ننگرپارکر میں 12 سیاح پھنس گئے، 11 کو بچالیا گیا تھا جبکہ ایک لاپتہ ہو گئے تھے جن کی لاش آج مل گئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے ننگرپارکر  میں گزشتہ روز مایا ڈی کے قریب دوراں بارش 12 سیاح پھنس گئے جن میں سے 11 کو ریسکیو کیا گیا جبکہ ایک طلحہ نامی شخص کی کل سے تلاش جاری تھی جس کی لاش مل گئی۔

اطلاعات کے مطابق تیز بارش کے باعث سیاح پانی کے تیز باؤ میں پھنس گئے جس کے بعد ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا۔

ریسکیو ٹیم اور پولیس کے مطابق 12سیاحوں میں سے 11 کو بچالیا گیا جن میں ہریش، گلشن بھیل، سوندر مالھی، راجا مالھی، گل، امیت مھاراج، مرتضیٰ، سرجیل، عبیر اور محمد حارث شامل ہیں۔

انتظامیہ نے سیاحوں کے خبردار کیا ہے کہ بارش کے دنوں میں ڈیمز اور پھاڑوں کے قریب جانے سے گریز کیں۔

ننگرپارکر واقعے پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا اظہار افسوس

ننگرپارکر/ کارونجھر میں سیاحوں کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا اظہار افسوس

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کمشنر میرپورخاص سے رابطہ کیا اور واقعے کی رپورٹ اور تفصیلات پیش کرنے کی ہدایات کی

سید ذوالفقار علی شاہ نے لاپتہ سیاح کو ڈھونڈنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیاحوں کیساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،مقامی انتظامیہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں