پہلے مرحلے میں کابینہ اور سمریز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے:وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس
صوبائی وزراء، شرجیل میمن،سعید غنی، مکیش چاولہ، جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری آئی ٹی نور محمد سموں، سیکریٹری ٹو سی ایم زمان ناریجو، سیکریٹری جی اے محمد علی کھوسو اور دیگر متعلقہ افسران شریک
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سالانہ فائلوں اور کاغذی کارروائی پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں کابینہ اور سمریز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔
سید مراد علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ تمام محکمے سمریز باآسانی ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کر سکیں۔ای- کیبنٹ ایپ تمام ضروری سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ تیار کی جائے۔ایپ آسان اور صارف دوست ہو تاکہ تمام وزراء باآسانی استعمال کر سکیں۔ڈیش بورڈ تک وزیراعلیٰ، وزراء، سیکریٹریز اور چیف سیکریٹری کو رسائی حاصل ہو۔
وزیراعلیٰ کو ڈیزائن شدہ ای-کیبنٹ ایپ کا ڈیمو پیش کیا گیا، ترجمان
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈیجیٹل سمریز کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات بھی منسلک کی جائیں،وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ اور سمریز کی آٹومیشن کی منظوری دے دی