لیاری میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجے میں درجنوں افراد کےزخمی ہونے پر چئیرمین آباد کا اظہارِ افسوس،
چئیرمین آباد محمد حسن بخشی کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، مخدوش عمارتوں کی فہرست ہونے کےباوجود ایس بی سی اے کاعمارتوں کو خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔
محمد حسن بخشی نے کہا کہ حکومت سندھ عمارتوں کی حالت کا فوری جائزہ لے کر خستہ حال عمارتوں کو خالی کرانے کے اقدامات کرے۔
ریسکیو ٹیموں کو جدید مشینری اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے زخمی افراد کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کریں
چیئرمین آباد محمد حسن بخشی آباد کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔