کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹی ایم سی گڈاپ کے تمام منتخب ممبران، افسران اور متعلقہ عملے نے شرکت کی
اجلاس کا بنیادی مقصد گڈاپ ٹاؤن میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی تھا۔
اجلاس میں ہر یوسی کے نمائندوں نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب تنصیب سولر سسٹم کے نظام کی بہتری، پینے کے پانی کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکوں کی بحالی جیسے اہم نکات اجاگر کیے گئے
چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی صرف سرکاری سطح پر ممکن نہیں، بلکہ اس میں عوام کا تعاون اور منتخب نمائندوں کی یکجہتی بھی ضروری ہے۔ ہم سب کو مل کر عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے کوشش کرنا ہوگی ہم گڈاپ ٹاؤن کے ہر یونین کونسل میں یکساں ترقی لانے کے خواہاں ہیں۔ ہر علاقے کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے ہم منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ایسے منصوبے ترتیب دے رہے ہیں جو مقامی ضروریات کے مطابق ہوں۔ ہماری اولین ترجیحات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفرااسٹرکچر کی بہتری اور عوامی فلاحی اقدامات شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی شفاف تکمیل ہی گڈاپ کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
میونسپل کمشنر احمد یار نے تمام ممبران کی تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ان تجاویز کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ گڈاپ کے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
اس موقع پر پارلیمانی لیڈر و کونسل ممبر میر عباس ٹالپور کونسل ممبرعبدالستار جوکھیو، ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ، ممبر علی محمد گبول، ممبر محمدرفیق جوکھیو، ممبر سلیم میمن، ممبر امن دین جوکھیو، ممبر داد کریم بلوچ،ممبر حاجی عیسیٰ بلوچ،ممبردانش بُرفت،اقلیتی ممبر سنی عاشق مسیح، سپر ٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، کونسل آفیسر محمد سجاد،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی و دیگر بھی موجو د تھے۔