صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں شرکت

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی بحریہ آڈیٹوریم کراچی آمد جہاں رئیر ایڈمرمل کاشف منیر (ستارہ امتیاز) اور دیگر نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے انٹر ایکٹو سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت،تقریب میں سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا انٹر ایکٹو سیشن سے خطاب میں کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔میری ٹائم انڈسٹری میں بہت مواقع ہیں۔

جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ میری ٹائم انڈسٹری کے فروغ سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے انعقاد اس شعبے وابستہ افراد کو اپنی مصنوعات عالمی سطح پر روشناس کرانے کا موقع ملے گا۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت سندھ کے دروازے صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں