کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے یوسی پپری گڈاپ ٹاؤن کی امام بارگاہوں اور محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر جلوس کے راستوں سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے، صفائی ستھرائی اور روشنی کے موثر انتظامات کی ہدایات جاری کی گئیں،ان کے ہمراہ پارلیمانی لیڈر میر عباس ٹالپور، کونسل ممبر علی محمد گبول منتظمین اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ احترام، صبر، اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے،بلدیاتی ادارے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ عزاداروں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہاکہ تمام افسران اور عملہ محرم الحرام کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کررہے ہیں، صفائی، روشنی اور نکاسی آب کے نظام کو ہر امام بارگاہ اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر بہتر انداز میں سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور نے کہامحرم کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کی انتظامیہ نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے، اور اس سال بھی ہم عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔
کونسل ممبر علی محمد گبول نے کہاکہ ہم محرم الحرام کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے امام بارگاہوں کے اطراف صفائی، روشنی اور امن و امان کے لیے انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں۔
گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ محرم کے جلوس اور مجالس پرامن، صاف ستھرا اور منظم ماحول میں منعقد ہو سکیں۔
اس موقع پر یوسی پپری کے چیئر مین عظمت لونڈ، ڈائر یکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائر یکٹر سینی ٹیشن محمد افضل لغاری اور علاقائی معززین آصف علی پھٹان کاشف علی پھٹان، یونس عمراٹی،رب نواز، سینی ٹیشن انچاج علی پلیجو،شانی پرویز،پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجوو تھے