برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے وسائل کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے: چیئرمین علی اکبر

کراچی: چیئرمین مورڑومیربحر ٹاون علی اکبرنے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی برسات کی پیشنگوئی کے سبب ہونے والی صورتحال پر برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے کے ۔ایم۔سی،ٹاون انتظامیہ اور دیگر عوامی خدمات میں مصروف اداروں کی مددسے تمام وسائل کابھرپور استعمال کریں نکاسی آب، کچرے کی منتقلی اور ندی نالوں کی صفائی کے عمل کو جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی اور چاکنگ پوائنٹس اور ایکسیویٹر کے ذریعے کرائے جانے والے پرانا گولیمار پر کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا

ٹاؤن چیئرمین نے پاکستان پیپلز پارٹی کا دل کی گہرائیوں شکریہ ادا کیا اور میئر کراچی مرتضی وہاب کا مشینری فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر  علی اکبر نے پرانا گولیمار میں برساتی نالہ چوک ہونے کی وجہ سے جو مین روڈ پر جہاں پانی کھڑا تھا  أس کو الحمدللہ  کلیئر کردیا ہے جس پر عوام نے ٹاؤن چیرمین کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ برساتی پانی کی نکاسی کو جلد ممکن بنا نے کیلئے تمام چاکنگ پوائنٹس کو کلیئر رکھا جائے ڈی واٹر نگ پمپس کے ذریعے سڑ کوں و شاہراہوں اور اندرونی گلیوں پر موجود برساتی نالوں و مین ہولز کی فوری صفائی کی جائے اور کھلے ہوئے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں اور اس بات کا  خاص خیال رکھا جائے کہ ان مقامات پردوبارہ پانی کھڑا نہ ہوسکے

موقع پر موجود محکمہ سینٹیشن کے افسران نے ٹاؤن چیئرمین کو بتایا کہ برساتی پانی کی نکاسی کیلئے تمام چاکنگ پوائنٹس کو کلیر رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈی واٹرنگ پمپس ۔دستیاب افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے سڑکوں و شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے عملہ  تعینات ہے۔  برسات کے دوران ٹاون ایمرجنسی سینٹر فال رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں