چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کا ایم سی کے ہمراہ مون سون بارشوں کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، میونسپل کمشنر احمد یار اور کونسل ممبر و پارلیمانی لیڈر میر عباس ٹالپور کہ ہمراہ مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا یہ مہم ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور نکاسی آب کے نظام کو فعال بنانا ہے اسی سلسلے میں یوسی درسانو چھنو میں بھی شدید بارشوں کے بعد برساتی پانی جمع ہونے کی شکایات سامنے آئیں، جن کے فوری ازالے کے لیے یوسی چیئرمین عبدالنبی پالاری اور کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ کی باہمی مشاورت سے نکاسی آب کا عمل مؤثر طریقے سے مکمل کروایا گیا۔

مقامی رہائشیوں نے اس بروقت اقدام پر اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہماری اولین فرائض میں شامل ہیں مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر تمام یوسیز میں الرٹ جاری ہے،رین ایمرجنسی فیلڈ اسٹاف متحرک ہے اور ہم خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

اس موقع پر، کونسل ممبر علی محمد گبول، کونسل ممبر عبدالستار جوکھیو، کونسل ممبر امن دین جوکھیو، کونسل ممبر داد کریم بلوچ،کونسل ممبر سلیم میمن، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، انچارچ سینیٹیشن علی پلیجو،شانی پرویز، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی اور علاقائی معززین بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں