ژوب:بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں فیملی کے بہہ جانے کا واقعہ سامنے آ گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے، اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی
حادثے کے نتیجے میں 4خواتین ڈوب کرجاں بحق ہوگئیں جب کہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔
لیویز ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی تین خواتین سگی بہنیں تھیں، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع ملتان سے تھا۔