
کراچی (رپورٹ: گھنشام میگھواڑ) صوبائی زیر اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایس ایم ٹی اے بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ سیکریٹری ٹانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں سندھ بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ میں انسپیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پیپلزبس سروس کے ڈرائیورز، کنڈیکٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپیکٹرز کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے بھی اقدام کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ڈرائیورز، کنڈیکٹرز کو میزبان کی طرز پر ٹریننگ کا بھی فیصلا کیا گیا۔
صوبائی زیر اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس ملازمین کی ٹریننگ کیلئے ٹرننگ اسکول میں بھتر خدمات انجام دی جائیں گیں۔
