میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان، میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، بھی موجود ہیں
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گلاس ٹاور نالے کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کیا
میئر کراچی نے گزری میں سیوریج کے کام کے متعلق شکایت کا نوٹس لیا.
صدر، گزری اور ایمپریس مارکیٹ میں نکاسی اب کے عمل کا جائزہ۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گذری میں سیوریج کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، شہر میں نکاسی آب سے متعلق شکایت کو فوری حل کیا جائے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب انچولی پہنچ گئے،صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ