کراچی۔ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں متوقع مزید بارشوں کے پیش نظر بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے صدر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی مسلسل نافذ رہے گی انہوں نے کہاکہ ضلع میں قائم رین ایمرجنسی سینٹرز 24 گھنٹے مسلسل کام کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارشو ں کے دوسرے روزمیونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، ڈائریکٹر سینیٹیشن،عاصم علی خان،سپریٹینڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر سلمان رحمن میمن،سپریٹینڈنٹ انجینئر ایم اینڈممتاز علی ذرداری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے برساتی پانی کی نکاسی کے جاری کاموں کے معائنے کے موقع پر کیا
چیئرمین منصور شیخ نے کہا کہ میں خود عوامی نمائندوں اور افسران کے ہمراہ صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی کے کام کو مانیٹر کررہا ہوں نکاسی آب کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کے باعث صدر ٹاؤن میں صورتحال کنٹرول میں ہے اس ضمن میں صدر ٹاؤن کے مرکزی دفتر واقع رفیقی شہید روڈ نزد حقانی چوک پر ایمرجنسی کنٹرول روم فون نمبر 99211429۔99211390 قائم ہے جس کے قیام کا مقصد عوام کی شکایات پر بروقت ایکشن لینا اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے
منصور احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سینٹر پر عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سینٹری و سیوریج اسٹاف سمیت محکمہ پارکس،بلڈنگ اینڈ روڈاور مکینیکل اینڈ الیکٹریکل کا عملہ ضروری سامان جن میں اوپن ٹرک،ٹریکٹر،ڈی واٹرنگ پمپس،سیس پول وغیرہ شامل ہیں موجودہے۔
میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیونے کہا کہ گاڑیوں کو درست حالت میں رکھنے اور فوری مرمت کی ضرورت کے پیش نظر آٹو ورکشاپ 24 گھنٹے کھلا رہے کارکردگی میں مزیدبہتری کیلئے تمام محکموں کا آپس میں باہمی رابطہ انتہائی ضروری ہے۔
نور حسن جوکھیونے کہا کہ محکمہ ایم اینڈ ای کو خصوصی ہدایت دیں کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس ودیگرمشینیں درست حالت میں موجود ہیں جبکہ محکمہ باغات سائن بورڈز اور درختوں کے گرنے کی صورت میں فوری طورپر ہٹانے کیلئے موثراقدامات کئے گئے ہیں