ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: منعم ظفر خان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں ادارے کی ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ انکے جائز مفادات و حقوق کاتحفظ کرے وہیں ملازمین کا بھی یہ فرض ہے کہ ادارے کی ترقی کے لئے اپنا کردار کریں اور ادارے کا بازو بنتے ہوئے احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ صرف آج کے دن جو بقایا جات کی ادائیگی ریٹائر ملازمین اور فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین کو کی جارہی ہے وہ ساڑھے 7کروڑسے زائد رقم ہے۔جس میں 2017 سے 2023 کے درمیان 50 سے زائد فوت ہوجانے والے ملازمین کے بقایا جات بھی شامل ہیں جب کہ 2013کے بعد سے کئی ریٹائر ملازمین بھی ہیں یہ جماعت اسلامی کا ہی کارنامہ ہے کہ اس نے بے بس بدحال ملازمین اور انکے اہل خانہ کی مدد کابیڑہ اٹھایا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شروع دن سے تمام ٹاون چئیرمیز کو ہدایات دی تھی کہ وہ ریٹائر و فوت ہونے والے  ملازمین کے لواحقین کے واجبات کو فوری اداکریں تاکہ انکی مشکلات کا خاتمہ ہو۔یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ لانڈھی ٹاون نے اتنے کم عرصے میں اب تک ریٹائر ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کو واجبات کی مد میں 11کروڑ سے زائد رقم ادا کرچکی ہے۔اس  کے علاوہ 2018 ایڈہاک کے ملازمین کے واجبات کی بھی ℅75 رقم ملازمین کو ادا کی جاچکی ہے جبکہ بقیہ ℅25 پر کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔

اس موقع پر ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان نےکہا کہ میرے دور میں حاضر ہوں یا ریٹائر ملازمین یا وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین انکو انکا جائز حق دیا جائے گا اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ ادارےکی مالی مشکلات کے باوجود ملازمین کو بروقت ان کے واجبات ادا کئے جائیں۔وائس چئیرمین محمد عمران نے اس موقع پر کہا کہ ہم ملازمین کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں