وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکارن اسمبلی نے ملاقات کی
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی رمیش لال اور نوید عامر شامل تھے۔
ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو بھی کی گئی۔
ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔