لانڈھی ٹاؤن بجٹ 2026
کراچی: لانڈھی 3 ارب 57 کروڑ 35 لاکھ 48ہزار 900 روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔بجٹ میں 16 کروڑ 74 لاکھ 82ہزار 650روپے فاضل ظاہر کئے گئے ہیں۔بجٹ میں مختلف حکومتی ذرائع سے جو آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے وہ 3ارب 5کروڑ
55لاکھ 56ہزار 462 روپے ہے جبکہ اپنے ذرائع آمدنی سے 21 کروڑ 80 لاکھ ظاہر کئے گئے۔جبکہ اخراجات کی مد میں جو رقم ظاہر کی گئی ہے وہ 3 ارب74 کروڑ 10لاکھ 31ہزار 550 روپے ہے۔contingency کی مد 19کروڑ 29 لاکھ 90ہزار روپے۔ریپئرو مینٹینس کی مد میں 69کروڑ 98لاکھ روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 62 کروڑ 41لاکھ ۔جبکہ تنخواہوں کی مد میں 2 ارب 22کروڑ 41 لاکھ 41ہزار 550 روپے ہے۔
چئرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان نے بجٹ اجلاس کے موقع پر کہا کہ لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ نے کئی برسوں سے ملازمین کے رکے ہوئے واجبات کی ادائیگی بھی اپنے ذرائع أآمدنی سےکردی ہےانہوں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ واٹر بورڈ کو پاپند کیا جائے کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے کیونکہ واٹربورڈ کی نااہلی کی وجہ علاقےمیں نقص امن کا خطرہ بڑﮪ رہا ہے۔آئندہ مالی سال میں عوام کو مزید نئے پارکوں کا تحفہ دیں گے۔جبکہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے بھی اپنی مدد أپ کے تحت 5یوسیز میں بیک وقت پانی کی لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے۔