کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے لیاقت آباد ٹاون کا مالی سال 2025 – 2026 کے لئے دو ارب اٹھترکروڑگیارہ لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو پانچ روپے کا بجٹ پیش کردیا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری،کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری،، اراکین کونسل، اکاؤنٹ آفیسر پرویز اختر،ڈائریکٹر کونسل وسیم احمد،، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، اور دیگر افسران سمیت پریس و میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
چیئرمین فراز حسیب نے بجٹ کے خاص خاص نکات پر روشنی ڈالی۔چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ ہم نے آئینی تقاضوں کے مطابق تعمیر و ترقی کے کام خلوص اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہو کر ادا کئے، بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرنے والی جماعت جس کا نام جماعت اسلامی ہے، ہم عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آئے ہیں، عید قربان، شب برات، محرم الحرام، یا ربیع الاول یا رین ایمرجینسی ہو ان تمام موقعوں پر ہم نے اپنی بھرپور کاکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی تعریف عوام کے ساتھ ساتھ ہمارے مخالفین نے بھی کی، بجٹ کی تیاری میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ لیاقت آباد ٹاون کی عوام کو ذیادہ سے ذیادہ شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لیاقت آباد ٹاون کی صحت و صفائی کی ذمہ داری کو عوام کی امنگوں کے مطابق پورا کرنا ہے۔ بجٹ میں خاطر خواہ رقم ترقیاتی کاموں کے لئے خاطر خواہ رقم رکھی گئی ہے، جس سے لیاقت آباد ٹاون میں سڑکوں اور عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال، ضلع،میں جاری کلک پروگرام، برساتی نالوں کی تعمیر اور پارکس وکھیل کے میدانوں کی دیکھ بھال اور تعمیر ِنو، ور پنشن اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور گاڑیوں کی مرمت، اسکولوں کی مرمت و درستگی اور کتب خانہ جات کے ترویج کے کاموں کے ساتھ دیگر امور سر انجام دئے جائیں گے۔
اراکینِ کونسل نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار دو سو چھیاسی روپے کی بچت کابجٹ پیش کرنے پر چیئرمین فراز حسیب، مالیاتی کمیٹی اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔