جامشورو: "نوجوانوں میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ” کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار

جامشورو(رپورٹ: فرحان مگریو) حکومت سندھ کے محکمہ انسانی حقوق نے وومن پروٹیکشن سینٹر (WPC-سندھ) اور لمس یونیورسٹی جامشورو کے اشتراک سے "نوجوانوں میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ” کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار میں سندھ حکومت کے محکمہ انسانی حقوق کے ایڈیشنل سیکریٹری زاہد کھیمٹیو، اے ایس پی ماجدہ ہالیپوٹو منور عالم انصاری، ڈین و چیئرمین لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بیسک سائنس ہراسمنٹ کمیٹی، بیرسٹر جاوید احمد قریشی اور جامشورو کے 500 سے زائد طلباء و طالبات اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔

محکموں اور این جی اوز کے یوتھ گروپس، اقلیتوں، ماہرین تعلیم، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنان، وکلاء، پولیس افسران، میڈیا، یوتھ پارلیمنٹرینز، روٹری کلب جامشورو کے ممبران، مختلف شعبہ جات کی اہل شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر وومپن پروٹیکشن سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انسانی حقوق کے ممتاز رہنما ماروی اعوان نے خواتین، بچوں اور ٹرانس رائٹس اور سندھ میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں محکمہ انسانی حقوق کے کردار کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے نوجوانوں اور یونیورسٹی انتظامیہ کو مختلف تجاویز اور حکمت عملی بھی دی کہ وہ معاشرے میں مثبت سماجی تبدیلی لانے کے لیے نوجوانوں کو کس طرح مشغول کر سکتے ہیں۔

ے ایس ماجدہ پروین ہالیپوٹو نے سندھ پولیس کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ اور خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے میں تفصیل سے بات کی

سیمینار کے اختتام پر تمام مہمانوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ حصہ لینے والے نوجوان طلباء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں