گڈاپ ٹاؤن کا چیئرمین اور ایم سی کی زیر صدارت بجٹ متعلق مشاورتی اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جو کھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار کی زیرِ صدارت  بجٹ برائے سال 2025-2026 کی تیاری کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام اراکینِ کونسل فنانس کمیٹی کے چیئرمین محمد رفیق جوکھیو،ممبر فنانس کمیٹی میر عباس ٹالپور،ممبر حاجی عیسیٰ بلوچ اور دیگر اراکین کونسل سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی

اجلاس کے دوران چیئرمین فنانس کمیٹی محمد رفیق جوکھیو نے بجٹ برائے سال2025-2026 کے متعلق بتایا کہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام ممبران سے مشاورت کی جاری ہے

بجٹ آفسر توفیق احمد جو کھیو اور چیف آکاؤنٹ آفسر افتخار حسین دایو نے فراہم کی او ر تمام اراکینِ کونسل سے تجاویزات طلب کیں، تاکہ ایک جامع، متوازن اور عوام بھلائی بجٹ تشکیل دیا جا سکے، جو علاقے کی تعمیر و ترقی میں مؤثرمعاون ثابت ہوگا

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجٹ2025-2026 تمام اراکینِ کونسل کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے, اس اجلاس کا بنیادی مقصد ہی یہ ہے کہ ایک قابلِ عمل، شفاف اور جامع بجٹ مرتب کیا جا سکے، جو عوامی فلاح و بہبود کی ترجیحات پر مشتمل ہو گا۔

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ 2025-2026 کا سالانہ بجٹ علاقے کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر تیار کیا جارہا ہے، جس میں عوامی سہولیات، انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی، اور پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل کو ترجیح دی گئی ہے،میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ بجٹ کی تیاری ایک مربوط اور شفاف عمل کے تحت کی گئی ہے، جس میں ہر شعبے کی کارکردگی اور عوامی ضروریات کو بنیاد بنایا گیا ہے، دستیاب وسائل کو مدبرانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے شہری خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، اور ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر،ممبر سلیم میمن،ممبرحاجی داد کریم بلوچ،ممبر عبدالستار جوکھیو، ممبر علی محمدگبول،ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ،ممبر دانش برفُت،ممبر امین دین جوکھیو،اقلیتی ممبر سنی مسیح، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئر مین لعل جان بنی ودیگر بھی موجودتھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں