spot_img

وزیراعلیٰ سندھ سے ایشین ڈولپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی  نجم شاہ اور سیکریٹری ٹو سی ایم زمان ناریجو شریک  ہوگئے۔

ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے وفد میں اسد سلیم، نصرمین اللہ، شہریار چودھری، ملیحہ رضوان، احمد مجتبیٰ  و دیگر شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور ایشین ڈولپمنٹ بینک کے درمیان ٹریٹمنٹ پلانٹ فور پر تفصیلی گفتگوکی گئی اور اے ڈی بی کا ٹریٹمنٹ پلانٹ فور پر سندھ حکومت کے ساتھ اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ فور کا منصوبہ 180 ایم جی ڈی پانی کی صفائی پر مشتمل ہے،خراب پانی کو صنعتی استعمال کے قابل بنانے کے لیے پلانٹ فور کلیدی منصوبہ ہے،دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں