عوامی خدمت کرنے والے افسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر سرکاری ملازمین کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں،عوامی خدمت کرنے والے افسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

اپنے جاری پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دیانت، محنت اور خدمت ہمارا شعار ہونا چاہیے۔گڈ گورننس اور شفافیت ہی پبلک سروس کی بنیاد ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوامی خدمات کے منصوبوں میں تسلسل سے کام کر رہی ہے۔ملازمین کو سرکاری دفاتر میں عوامی خدمات کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بہترین کارکردگی کے حامل سرکاری ملازمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس ڈے عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے، سرکاری ملازمین عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں