کراچی: دادو میں دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ،ورثاء کی جانب سے وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
میر میرانی اور علی جان نے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر امجد مستوئی کے کہنے پر ملزمان نے حملہ کر کے میرے دو نوجوان بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا۔
میرے بھائی میر میرانی اور علی جان کو کراچی کے مقامی ہسپتال لیاقت نیشنل میں داخل کروایا گیا ہے
دونوں نوجوان ائی سی یو میں ہیں اور وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حملہ بھی میرے بھائیوں پر کیا گیا اور مقدمہ بھی ان کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ ہمارا مقدمہ پولیس نے لینے سے انکار کر دیا ہے ،بھائی
ورثا کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر امجد مستوئی پاسر ہونے کی بنیاد پر پولیس ہمارا مقدمہ نہیں لے رہی حکام نوٹس لیں ،انصاف نہ ہوا تو وزیر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ،ورثاء
ورثاء نے ڈاکٹر امجد مستوی کو عہدے سے ہٹا کر گرفتار کیا جائے اور ہماری طرف سے مقدمہ درج کیا جائے۔