کراچی: میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیونے کہا ہے کہ عوام کوبلدیاتی سہولیات کی بہم فراہمی ہمارانصب العین ہے اسی سلسلے میں محرم الحرام کے دوران عزاداران امام حسینؓ کی سہولت کیلئے صدر ٹاؤن کی انتظامیہ کیجانب سے سڑکوں پرپیور بلاک، صحت وصفائی اور روشنی کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں جن میں ذکی شاہ امام بارگاہ،مرکزی امام بارگاہ باراہ امام،امام بارگاہ سفینہ نجف،چھوٹاامام بارگاہ کھارادر سمیت محرم الحرام کے جلوسوں کی گذرگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کے معائینے کے موقع پر کیا
اس موقع پرسپریٹنڈنٹ انجینئرایم اینڈ ڈی ممتاز علی زرداری،ڈائریکٹر سنیٹیشن عاصم علی خان اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے
میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیونے اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صدر ٹاؤن کی انتظامیہ عزاداران امام حسینؓ کو اپنی علاقائی حدودمیں ہرممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور انہیں کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دے گی
اس موقع پرنور حسن جوکھیو نے کہا کہ جلوسوں کی گذرگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں اور مقامات وعظ ومجالس کے اطراف صحت وصفائی اور روشنی کے علاوہ سڑکوں پرپیور بلاک ورک، کلوزسرکٹ کیمروں کی رکاوٹ بننے والی درختوں کی شاخوں کی کٹائی اور روٹ کی راہ میں حائل تجاوزات کے خاتمے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ اپنی روایت کے مطابق صدر ٹاؤن انتظامیہ عزاداران امام حسینؓ کی خدمت بہتر سے بہتر اندازمیں کرسکے واضح رہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کیلئے صدر ٹاؤن کے مرکزی دفترواقع کے آرایس کیپٹن روڈ نزد حقانی چوک پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیاگیاہے اس ضمن میں کسی بھی بلدیاتی امور سے متعلق شکایت پر ٹیلیفون نمبرز021-9921390-021-99211429پر رابطہ کیاجاسکتا ہے
میونسپل کمشنر نے کہا کہ جلوس کی گذرگاہوں،امام بارگاہوں، مساجد، وعظ اور مجالس کے مقامات پر صحت وصفائی، روشنی اور دیگرانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئے ہے قابل اعتراض پوسٹرزاور اشتعال انگیز نعروں کو مٹانے کاکام جاری ہے جبکہ نکاسی آب کے محکمہ کو پابندکیاگیاہے کہ وہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں،مساجد،وعظ اور مجالس کے مقامات پر گندے پانی کے رساؤکے خاتمے کو یقینی بنائے اور کھلے ہوئے اور ٹوٹے ہوئے مین ہولزپرڈھکن لگانے اور مرمت کاکام فوری مکمل کرلیں۔
میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیونے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے تقدس کوبرقراررکھتے ہوئے شہرکے امن وسلامتی کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں اس سلسلے میں ہرسطح پر لوگوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور یگانگت کے جذبے کو فروغ دیں۔