کراچی: چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کاسید زین علی شاہ پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی و یوسی چئیرمین اسد امان اللہ SSPویسٹ طارق مستوئی کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں ہر سیکورٹی کو صورتحال اور مون سون کی آمد سے قبل امام بارگاہوں مساجد اور انکے اطراف روشنی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت و درستگی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی سیویج کے نظام کی بہتری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے حوالے سے مومن آباد ٹاؤن میں موجود مساجد امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے۔
اس موقع پر انکے ہمراہ چئیرمین اثناء شری مساجد و امام بارگاہ فاونڈیشن رضی حیدر جنرل سیکریٹری و سوشل ورکر اطہر حسین جعفری امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین کوآرڈینیٹر چیئرمین مومن آباد معراج شاہ فوکل پرسن خضر حیات اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چئیرمین نے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اور مون سون کی آمد سے قبل ند ی نالوں کی صفائی اور تمام امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کی گزرگاہوں اور انکے اطراف صفائی ستھرائی روشنی کی فراہمی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت و درستگی کے ساتھ ساتھ کچرے کی منتقلی کو یقینی بنانے اور فراہمی و نکاسی آب کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کو مکمل کیا جائے
اس موقع پر چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اور دوران برسات مومن آباد ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے جامع اور مربوط پلان مرتب کرلیا گیا ہے
سید زین علی شاہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹاون انتظامیہ کو فنڈز کی کمی سامنہ ہے اس باوجود محرم الحرام اور مون سون کی آمد سے قبل ہی ٹاؤن انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دئے ہیں جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر ندی نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کے تمام امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کی گزرگاہوں اور انکے اطراف صفائی ستھرائی روشنی کی فراہمی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت و درستگی کے کاموں کو برق رفتاری کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے
ایس ایس پی ویسٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور جلوس کی گزگاہوں پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔