خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جس طرح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی نمائندگی کی اس پر میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں اور اگر کبھی دوبارہ مشکل حالات آئے تو پاکستان کی ہر عورت، مرد، بزرگ اور نوجوان اس وطن کے دفاع کیلئے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔