کراچی: پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ سندھ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا میں آئیڈیاز کی اپنی ایک قیمت ہوتی ہےاور میوزک انڈسٹری کے تحفظ کے لیے کاپی رائٹ کے قانون کو مزید سخت بنایا جانا چاہیے
شرجیل انعام میمن نے حالیہ جنگی صورتحال کے تناظر میں بھارتی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جنگ میں سفاک جھوٹ پھیلایا، جبکہ پاکستان کا میڈیا ہمیشہ ذمے داری کا مظاہرہ کرتا ہے
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عوام میں کاپی رائٹ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فنکاروں، مصنفین اور تخلیق کاروں کے حقوق محفوظ رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت ہے، انہیں صرف درست رہنمائی کی ضرورت ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اچھے بجٹ پر فلمز اور ڈرامے بنانے کے لیے فنڈز فراہم کرے گی تاکہ ملکی فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج حاصل ہو۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سندھ حکومت نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی پر فلم بنانے کے لیے بھی فنڈز کا اجرا کیا ہے۔