کراچی: چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی ہدایت پرسید زین علی شاہ کا محرم الحرام کے انتظامات اور مون سون کی آمد سے قبل امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کی گزرگاہوں اور انکے اطراف روشنی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت و درستگی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی سیویج کے نظام کی بہتری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے حوالے سے مومن آباد ٹاؤن میں موجود مساجد امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا تفصیلی دورہ۔
اس موقع پر انکے جنرل سیکریٹری و سوشل ورکر اطہر حسین جعفری امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین بلدیاتی افسران اور اختر حرمین بھی موجود تھے
اس موقع پر سید زین علی شاہ نے کہا کہ ٹاون چئیرمین کی ہدایت پر ٹاون انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران مومن آباد ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام اور عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے جامع اور مربوط پلان مرتب کرلیا گیا ہے
سید زین علی شاہ منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاون انتظامیہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی محرم الحرام اور مون سون کی آمد سے قبل ہی ٹاؤن انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دئے ہیں جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر ندی نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کے تمام امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کی گزرگاہوں اور انکے اطراف صفائی ستھرائی روشنی کی فراہمی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت و درستگی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے